• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے خانہ پری کیلئے اشیاء خورونوش کے ریٹ جاری

راولپنڈی (راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی نے روٹی کے نئے ریٹس جاری کردئیے جبکہ کالے چنے کے سوا دالوں،چاول اور بیسن کے پرانے ریٹ ہی بحال رکھے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے خانہ پوری کیلئے ماہ اپریل کیلئے17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق چاول باسمتی سپر 300 ،چاول ایری 155روپے کلو، کھلا دودھ 170سے 190روپے لٹر، دہی 200 روپے چھوٹا گوشت 1600 روپے بڑا گوشت 800 روپے فی کلو رکھا گیا۔100گرام تندوری روٹی 16روپے،120گرام نان20روپے، جبکہ چینی ایکس مل ریٹ پر چار روپے منافع ہول سیلر کے لئے جبکہ ہول سیل ریٹ پر چار روپے منافع پرچون فروش کیلئے مقررکیا گیا ہے۔کہوٹہ،ٹیکسلا اور کلر سیداں میں تعین شدہ قیمتوں سےدو روپے اضافی ہوں گے۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹ میں مہنگائی نظر نہیں آرہی ۔بڑے چھوٹے گوشت کے بعد پولٹری کی قیمتوں کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے سے مارکیٹ میں پولٹری کی قیمت بے قابو ہوچکی ہے۔سرکاری نرخ پر کہیں کوئی د کاندار چکن زندہ یاگوشت فروخت نہیں کررہا ہے۔
اسلام آباد سے مزید