• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف پی سی سی آئی انتخابات ، کامیاب یوبی جی قیادت کا ایس سی سی آ ئی کا دورہ

اسلام آباد (جنگ نیوز ) یونائیٹڈ بزنس گروپ کی قیادت نے ایف پی سی سی آ ئی2024-25 میں یوبی جی کی تاریخی کامیا بی کے بعد ایس ایم تنویر کی سربراہی میں سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ایس سی سی آئی کے صدر فواد اسحاق نے یو بی جی کی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔یہ دورہ انتخابات میں کامیابی کے بعد جشن کا حصہ تھا ۔پشاور میں صدر فواد اسحاق کی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا گیا ۔ ایس ایم تنویر نے عشائیہ سے خطاب کیا ۔ عاطف اکرام ‘ زبیر طفیل ‘ یو بی جی کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔
اسلام آباد سے مزید