• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہودیوں کےمذہبی تہوارپر مسجدِ ابراہیمی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی

مسجدِ ابراہیم، رام اللّٰہ—فائل فوٹو
مسجدِ ابراہیم، رام اللّٰہ—فائل فوٹو

رام اللّٰہ میں یہودیوں کے مذہبی تہوار عیدالفصح پر مسجدِ ابراہیمی میں مسلمانوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں واقع مسجدِ ابراہیمی میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قبر مبارک ہے۔

درجنوں فلسطینیوں کو مسجدِ اقصیٰ سے نکال دیا گیا

ادھر یہودی آباد کاروں نے اپنے مقدس تہوار ’عید الفصح‘ کے دوسرے روز مسجدِ اقصیٰ پر حملہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 700 سے زائد یہودی آباد کار منگل سے اب تک مسجدِ اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فورسز کی بھاری نفری اور سخت حفاظتی اقدامات کے سائے میں یہودی آباد کار قبلۂ اوّل کے احاطے میں داخل ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قابض اسرائیلی فورسز نے مسجدِ اقصیٰ میں عبادت کرنے والے درجنوں فلسطینی مسلمانوں کو زبردستی نکال دیا۔

رام اللّٰہ : فائرنگ سے فلسطینی خاتون شہید

رام اللّٰہ میں مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے شمال میں اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کر کے فلسطینی خاتون کو شہید کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مبینہ حملہ کرنے کے شبہے میں فلسطینی خاتون پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی وزارتِ صحت نے خاتون کی شناخت میمونہ عبدالحمید حراحشہ کے نام سے کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید