• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی تزویراتی تعلقات ہیں، صدر مملکت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کی قیادت میں وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ 

اس موقع پر چینی سفیر، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، چینی اور پاکستانی حکام موجود تھے۔ 

صدر مملکت نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان طویل المدتی تزویراتی تعلقات ہیں۔ ان تعلقات کو تجارت، معیشت، زراعت، عوامی روابط اور ثقافت کے شعبوں میں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ 

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سی پیک کو تزویراتی اہمیت کا حامل منصوبہ سمجھتا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلیے پرعزم ہے۔ 

صدر کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ سے علاقائی روابط کو فروغ ملے گا، چین تک سامان کی نقل و حمل سستی ہوگی۔ 

چیئرمین چائنا انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے سیاحت اور زرعی تعاون فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دشمن دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔

صدر مملکت نے اس موقع پر بشام میں چینی شہریوں پر دہشت گردانہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان چینی شہریوں اور سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرے گا۔ 

انہوں نے اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

قومی خبریں سے مزید