• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ 5 روز تک ملک کے مختلف حصوں میں آندھی و گرج چمک کیساتھ بارش متوقع

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق 25 تا 29 اپریل ملک کے مختلف حصوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ 26 تا 27 اپریل نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان کے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ 26 تا 27 اپریل گوادر، کیچ، آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق 27 تا 28 اپریل دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں سیلابی صوتحال متوقع ہے۔ 

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 27 تا 29 اپریل تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر، گلگت میں لینڈسلائیڈنگ کا امکان ہے۔ 

این ڈی ایم اے ترجمان نے کہا کہ سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

قومی خبریں سے مزید