ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔
کراچی سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزمان طلعت اقبال اور خاتون پرواز ٹی کے 709 سے برطانیہ جا رہے تھے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق ملزمان کے پاسپورٹس پر برطانیہ کے جعلی ایمپلائمنٹ ویزے لگے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے لاہور کے ایجنٹ سے ویزے حاصل کیے۔