• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلخانہ کو یرغمال بناکر ایک کروڑ سے زائد کا  ڈاکہ، 33 موٹر سائیکل غائب

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 16 موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی محروم ہوگئے ،10افراد سے جھپٹا مار کرموبائل چھین لئے گئے۔ اسلام آباد میں 27وارداتوں میں کروڑوں کی نقدی ، زیورات، 17 موٹر سائیکل اور پانچ موبائل فون اڑا لئے گئے ، پولیس نے کروڑوں روپے کے فراڈ اور چیک ڈس آنر کے بھی 17 مقدمات در ج کر لئے ۔تھانہ سنبل کے علاقے جی 14 فور میں بدھ کو دن دیہاڑے چا ر مسلح ڈاکوقمر اللہ کے اہلخانہ کو یر غمال بنا کر ایک کروڑ روپے مالیت کے چالیس تولے سونے کے زیورات اور 15 لاکھ روپے، کلاشنکوف اور پستول لوٹ کر چلتے بنے ۔ لین 6میں ملک بشارت احمد اعوان کے گھر سے17لاکھ روپے اور سونا مالیتی 6لاکھ روپے،فضل ٹاؤن میں محمد ندیم کےگھرکے تالے توڑ کر 90ہزار روپے اورسونا مالیتی ایک لاکھ روپے ، فیز8میں عمر اعظم کے گھرکاتالہ توڑ کر 2لیپ ٹاپ ، دو مو بائل فون ، طلائی زیورات چوری کرلئے گئے ۔تھانہ نصیرآبادکے علاقہ مصریال چوک میں بنک سے رقم نکلوانے والے چودھری حسان احمد سے گن پوائنٹ پر ساڑھے چارلاکھ روپے چھین لئے گئے۔لین نمبر 4پشاور روڈ پر آصف یعقوب اور اس کی بیوی سے موٹرسائیکل سوار موبائل ،سونا مالیتی50ہزار روپے اور 10ہزار روپے ، حالی روڈ پر تین موٹرسائیکل سوارملک حسن کابیگ جس میں موبائل اور ایک لاکھ 38ہزارروپے تھےچھین کر فرارہوگئے۔تھانہ کورال پولیس نے عمر حیات ،محمد سفیر ،حوالدار (ر) مدثر الیاس ، عبدالحنان اور جہانگیر احمد کی رپورٹ پر غوری ٹاؤن کے مالکان راجہ علی اکبر اور راجہ عبدالرحمٰن کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمات درج کر لئے ۔ تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی ایٹ ون میں فلپس کے گھر سےچور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ،چیک بک ، گھڑیاں اور بکس ، تھانہ کورال کے علاقے شریف آباد کے حمزہ ریاض کے گھر سے نقدی اور گھریلو سامان چرالیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید