پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے وزیر اعظم یوتھ پروگرام خیبر پختونخوا ہینڈ بال صوبائی لیگ میں پشاور، مردان اور بنوں ریجن نے میچ جیت لئے۔ پشاور نے سوات ریجن کو 12 کے مقابلے 22 گول، بنوں نے ہزارہ ریجن کو 16-11 سے، مردان نے ہزارہ کو 8 کے مقابلے 26 گول سے جبکہ پشاور نے بنوں کر 14 کے مقابلے 34 گول سے ہرا کر اپنی پوزیشن مستحکم کردی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس بحر کرم، ڈائریکٹر فاصلاتی تعلیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ ارشد حسین بھی موجود تھے۔