• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کا مطالبات کے حق میں دھرنا

پشاور( وقائع نگار )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبرپختونخوا کی کال صوبہ بھر میں پسکو / ٹسکو ملازمین نے واپڈا ہاؤس پشاور کے ریسٹ ہاؤس کی مسجد کی شہادت ، پسکو میں بجلی کے بڑھتے ہوئے جان لیوا حادثات اور بھرتی میں غیر معمولی تاخیر کے خلاف صوبہ بھر میں واپڈا کے محنت کشوں نے یوم احتجاج منایا اور دھرنے دئیے اس سلسلے میں صوبائی چیئر مین محمد اقبال ،مرکزی چئیر مین گوہر تاج ، صوبائی سیکرٹری نور الامین حیدرزئی اور دیگر کی قیادت میں پسکو اور ٹسکو کے ہزاروں محنت کشوں نے واپڈا ہاؤس پشاور میں دھرنادیا۔دھرناکےشرکاء سے صوبائی چیئر مین حاجی محمد اقبال ، مرکزی چیئر مین گوہر تاج صوبائی سیکرٹری نور الامین حیدرزئی ، وائس چئیر مین یاسر کامران ، ڈپٹی چیئر مین شفیع اللہ ، سیکرٹری فنانس ناصر خان اور دیگر نے خطاب کرتے کیا۔
پشاور سے مزید