پشاور ( وقائع نگار )میٹرو پولیٹن ممبران کی جانب سے جاری ہڑتال کو تمام ممبران نے متفقہ طور پر ختم کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار دنوں سے جاری احتجاج کو عوامی شکایات کی بنا پر ختم کر دیا ہے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر برائے کیپٹل میٹرو پولیٹن پشاور عمران خان سالارزئی نے کہا اگر اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تو ھم دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے اور جب تک پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوتے ھم تمام میٹرو پولیٹن ممبران پارٹیوں سے بالاتر ہوکر اپنے اور عوام کے حقوق کے لیے دوبارہ احتجاج اور ہڑتال کا راستہ اپنائیں گے