• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پولیس وردی میں آگئیں، یہ کیا ہورہا ہے؟ عمر ایوب


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے پر قومی اسمبلی میں اپوزيشن کی جانب سے تنقید کی گئی۔

 اپوزيشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ آج چیف منسٹر  مریم نواز پولیس یونیفارم میں پریڈ میں آگئیں، یہ ملک میں کیا ہو رہا ہے، یہ غیر سنجیدہ حکومت ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ یہ فارم 47 کی بیساکھیوں پر آئے ہوئے ہیں، نہ کوئی پالیسی بیان، نہ مہنگائی پر کوئی بات، نہ صدارتی خطاب پر بات وزیر کہاں ہیں؟ کون جواب دہ ہے؟

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ نگراں حکومت یا اس حکومت نے دو اڈے دے دیے ہیں، ہم اس کی وضاحت چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید