لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے فواد چوہدری کو 36مقدمات میں23اپریل تک کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دے دی ،عدالت نے کیس مزید سماعت کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوادیا۔