کراچی (پ ر )وائس فار ہیو مینیٹی انٹر نیشنل پاکستان چیپٹر کے زیر اہتمام گلشن اقبال میں سقوط ڈھاکہ کے بعد پاکستان میں آباد ہونے والے پاکستانیوں کی تنظیموں کے نمائندوں اور معززین کے اعزاز میں عید ملن کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر تنظیم کے سربراہ احتشام نظامی نے شکاگو سے وڈیو لنک کے ذر یعے خطاب کیا ،تقریب سے پاکستان چیپٹر کے صدر حامد اسلام خان،ڈائریکٹر خالد پر ویز ، ڈاکٹر عبید علی ،اکبر علی اور قیصر جمیل ملک نے بھی خطاب کیا ۔