• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلفٹن میں تیز رفتار گاڑی کی کار کو ٹکر، باپ جاں بحق، بیٹی زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلفٹن بلاک 2 میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے والد جاں بحق اور بیٹی زخمی ہوگئ ، پولیس نے واقعے میں ملوث گاڑی کو تحویل میں لیکر حادثہ کے ذمہ دار ڈرائیور اور گاڑی مالک کو گرفتار کرلیا ،تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے والے باپ اور بیٹی کو آغاخان اسپتال منتقل کیاجہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمشید ملک جاں بحق ہوگیا جبکہ 15 سالہ بیٹی فاطمہ ملک زندگی اور موت کی کشمکش میں زیر علاج ہے، CCTV فوٹیج کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار سوار متوفی اسی روڈ پر U ٹرن لے رہا تھا جس پر دوسری جانب سے ایک سفید ویگو گاڑی آ رہی تھی ،پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ویگو گاڑی کے ڈرائیور شبیر اور مالک سجاد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، اہل خانہ کے مطابق متوفی جمشید ملک ڈیفنس فیز 8 میں واقع اسکول سے اپنی بیٹی کو واپس لیکر آرہے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید