ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور میں وکلا پر تشدد کے خلاف ملتان ڈسٹرکٹ بار نے بھی آج 9 مئی کو ملتان میں ہڑتال اور احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا، لصدر ڈسٹرکٹ بار ملتان عمران خان خاکوانی اور جنرل سیکرٹری سید عارف شاہ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں وکلا پرر پولیس کے بدترین لاٹھی چارج اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں، ہم لاہور بار کے وکلا سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں، دوسری جانب لاہور میں عدالتوں کے متنازع نوٹیفکیشن کے اجرا کے خلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ملتان کے وکلا نے بھی گزشتہ روز عدالتی بائیکاٹ جاری رکھا ۔