• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات 3 دن میں ختم کرنے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سپریم کورٹ نے تجاوزات سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت تین دن میں سڑکوں اور فٹ پاتوں سے تجاوزات ختم کریں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تجاوزات سے متعلق درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ کراچی کی سڑکوں پر کنٹینر کے باعث پیدل چلنے والوں کے مشکلات کا سامنا ہے۔ عدالت نے فٹ ہاتھ سے کنٹینر ہٹانے کا حکم دیدیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ کنٹینر لائے گئے اور روڈ بلاک کئے گئے۔ لیکن بعد میں کنٹینرز ہٹا کر فٹ پاٹھ یا روڈ کنارے رکھ دیئے گئے۔ فٹ ہاتھ پر پیدل چلنے والوں کا حق ہے، ان کے نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔ طویل مدت کے لئے فٹ ہاتھ بند کرنے اور پیدل چلنے والوں کو رکاوٹ ڈالنے کی کوئی اجازت نہیں دی جائیگی۔ عدالت نے بلدیاتی اداروں کو درخواست لگانے کا بھی حکم دیا ہے۔ بہت سارے روڈز پر درخت گل سڑ گئے لیکن نئے درخت نہیں لگائے گئے۔ درختوں میں اضافے سے موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ درختوں سے آکسیجن کی فراہمی اور کاربن ڈائے آکسائیڈ میں کمی ہو سکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکمنامے کی کاپی اٹارنی جنرل تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا حکم دیا ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں۔ متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے کہ اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے۔

اہم خبریں سے مزید