• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کو جیم سٹون سٹی منصوبے پر کام شروع کرنا چاہئے، شکیل وحید اللّٰہ

پشاور ( وقائع نگار )جیمالوجیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان (GAP) کے چیئرمین شکیل وحیداللہ خان نائب چیئرمین سلمان نیازی اور جنرل سیکٹری عبداللہ سے سوات اور چترال کے وفود نے ملاقاتیں کیں جس میں مائنگ سیکٹر کو درپیش مسائل پر تفصیل گفتگو ہوئی وفود سے چیئرمین شکیل وحیداللہ خان نے کہا کہ ہم ان مسائل کے بہتر حل کے سلسلے میں صوبائی اور وفاقی حکومت سے رابطے میں ہیں اور بہت جلدصوبے کے وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈا پور سے ملاقات متوقع ہے انہوں نےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ انکے پیش کردہ پروپوزل جیم سٹون سٹی منصوبے کو اپنے نام سے منسوب کرکے ہائی جیک کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں جیم سٹون سٹی منصوبہ ہم نے سال ۲۰۱۵ میں پیش کیا تھا اس بات میں کوئی شک نہیں کہ نمک منڈی قیمتی پتھروں کے حوالے سے تاریخی حیثیت رکھتا ہے مگر اب اس علاقے میں دیگر گیارہ دوسرے کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے رش بڑ چکا ہے
پشاور سے مزید