پشاور ( وقائع نگار) میئر پشاورحاجی زبیر علی نےپنجاب حکومت کی طرف سے بھیجے گئے فوڈ پیکجز نحقی، میوڑہ، زور منڈی، شاہ عالم شکر پورہ اور دیگر مختلف علاقوں کے متاثرین سیلاب میں تقسیم کردیئے مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ پنجاب حکومت اور بالخصوص وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور ہیں جنہوں نے پشاور کے سیلاب متاثرین کے دکھ درد کو اپنا سمجھا اور انکی مدد کیلئے فوڈ پیکجز اور موبائل وین بھیجی جس میں سیلاب زدہ علاقوں کے عوام کو انکی دہلیز پر علاج کی سہولیات میسرہورہے ہیں میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ متاثرین سیلاب کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائیگا اور انکے دکھ درد کا مداوا کیا جائیگا اسکے علاوہ میئرپشاور حاجی زبیر علی نے نوشہرہ میں 225 سیلاب سے متاثرہ گھرانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کئے