• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی فضل الٰہی نےچیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئےبھوک ہڑتالی کیمپ لگالیا

پشاور(لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام چیئرمین پارٹی عمران خان کی رہائی کیلئے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جس کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی کر رہے تھے اس موقع پر انصاف لیبر ونگ پشاور ریجن کے صدر سید مصور شاہ‘ سابق ایم پی اے عارف یوسف‘ انجینئر حامد الحق‘ تیمور جھگڑا سمیت کثیر تعداد میں دیگر عہدیدار اور کارکن بھی موجود تھے۔۔ کیمپ کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر پارٹی چیئرمین عمران خان کی رہائی سے متعلق نعرے درج تھے۔ کیمپ کے شرکاء نے پاٹی چیئرمین کی رہائی کیلئے نعرے بازی بھی کی۔ حاجی فضل الٰہی نے کہا کہ ہم حلف لیتے ہیں کہ ان کی رہائی کیلئے کیمپ میں بیٹھے رہیں گے ۔
پشاور سے مزید