پشاور ( جنگ نیوز)مشیر وزیراعلیٰ برائے سماجی بہبود مشال اعظم یوسفزئی کی ہدایت پر مردان میں مختلف کاروائیاں کی گئیمردان میں شہری علاقوں میں رات کے مختلف چوکوں میں پیشہ ور بھکاریوں و نشہ میں مبتلا بچے کی موجودگی پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر مردان جمال شاہ کو کریک ڈاؤن کی ہدایت کی گئی جس پر ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر جمال خان نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکواٹر جنید خالد کے ہمراہ رات کے اوقات میں مردان شہر کے مختلف مقامات پر پیشہ ور بھکاریوں اور نشہ آور بچوں کے خلاف کریک ڈاؤن آپریشن کیا گیا۔