• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹنڈوالہ یار میں 5 بچوں کے خسرہ سے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 3 دن قبل ٹنڈوالہ یار میں 5 بچوں کے خسرہ سے جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا۔

وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو ہدایت کی کہ صورتحال کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔

سید مراد علی شاہ نے ڈی جی ہیلتھ کو ٹنڈوالہ یار کے متاثرہ علاقے چندومیو میں ڈاکٹرز کی ٹیم بھیجنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ٹنڈوالہ یار میں بیماری کے باعث بچوں کا انتقال کر جانا تکلیف دہ ہے۔

یاد رہے کہ 3 روز قبل ٹنڈوالہ یار میں 5 بچے خسرہ سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید