• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے اپوزیشن جماعتوں کو ڈائیلاگ اور پارلیمنٹ کے انتخاب کا مشورہ دیا ہے۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں تقسیم اور مظاہروں کا نہیں بلکہ ڈائیلاگ اور پارلیمنٹ کا انتخاب کریں۔

پی پی سینیٹر نےمزید کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد صرف اپنے بیانیے کی خاطر ملک کی بڑی جماعتوں سے ڈائیلاگ نہیں کرنا چاہتا۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ڈائیلاگ کی ابتدا شرائط سے نہیں کرتیں۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتوں کو ملکی مسائل کی خاطر بلاول بھٹو کے ہاتھ ملانے کے مشورے پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید