متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی نے جامعہ کراچی کے مالی و انتظامی بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کراچی سے جاری اپنے بیان میں ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی میں اساتذہ کی کئی روز سے ایوننگ کلاسز میں ہڑتال جاری ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان صوبائی اسمبلی کے مطابق اساتذہ کو ایوننگ کلاسز کا معاوضہ ادا نہیں کیا جا رہا جس کی وجہ سے وہ ہڑتال پر ہیں۔
متحدہ کے ارکان صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ وائس چانسلر اس صورتحال پر اساتذہ اور ملازمین کے جائز مطالبات پورے کریں۔