• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے فاٹا کے عوام پر بجلی بم گرایا، جو قابل مذمت ہے، شیر افضل مروت


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام پر حکومت نے بجلی بم گرادیا، جو قابل مذمت ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ فاٹا کو 17 ارب روپے کی سبسڈی ملتی تھی، حکومت نے وہاں کے عوام پر بجلی بم گرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، جس میں ساری رپورٹ اُن کے سامنے رکھی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ شہباز شریف جب وزیراعظم بنے تو نیوکلیئر انرجی سمٹ پر برسلز بلایا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سینیٹ الیکشن کا بہانہ بنا کر نہیں گئے، وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو بھیجا، جس میں ڈار نے بیان دیا کہ ہمیں بھارت کے ساتھ تجارت پر کوئی اعتراض نہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ دوسری طرف ایران تفتان بارڈر بند ہے، ایران پاکستان 750 کلو میٹر گیس پائپ لائن کے حوالے سے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور افغانستان کی بجائے بھارت کے ساتھ تجارت پر رضامندی ظاہر کی گئی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ افغانوں کی تیسری نسل یہاں پیدا ہورہی ہے، ان کو شہریت نہیں دی جا رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ یورپی کمیشن، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی رپورٹ جاری کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید