• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں 4 سال کیلئے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں آئندہ 4 سال کے لیے تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ‘ وزیر اعظم شہباز شریف اس حوالے سے (آج) منگل کو باضابطہ اعلان کریں گے‘ اس سلسلے میں تعلیمی بجٹ کو بھی صفر اعشاریہ پانچ سے بڑھا کر آئندہ چار سال میں پانچ فیصد کرنے کا ہدف ہے۔

وفاقی وزارت تعلیم کے زیر انتظام تعلیمی ایمرجنسی نفاد کی کانفرنس (آج) منگل کو اسلام آباد میں ہوگی۔شہباز شریف کی زیرصدارت اس کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وزرائے تعلیم بھی شرکت کریں گے ۔

وفاقی وزارت تعلیم نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں 2 کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، چار سال میں یہ تعداد کم کرکے 90 لاکھ تک لانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید