کرکٹ سیریز کے ٹکٹس کی فروخت میں بےضابطگیاں سامنے آئی ہیں جس کے بعد فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات شروع ہوگئیں۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں ایجنسی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اسٹاف سے تفتیش شروع کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سلمان نصیر کے ماتحت کام کرنے والی خاتون اور دیگر دو ملازمین کو ایف آئی اے طلب کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹکٹ فروخت کرنے والی نجی کمپنیز اور پی سی بی کے معاہدوں کی بھی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔
ایف آئی اے ذرائع نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت کی مد میں جاری چیکس کا جائزہ لے رہے ہیں۔