• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ای ٹرانسفر پالیسی پر کام میں تیزی کیلئےاقدامات اٹھیں جائیں،میناخان آفریدی

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے محکمہ اعلیٰ کے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی ہے کہ ای ٹرانسفر پالیسی پر کام میں تیزی لاکر پالیسی کو عملی شکل دینے کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھیں جائیں تاکہ مذکورہ پالیسی کو فوری طور پر ناقذ کیا جاسکے اور محکمہ بہتری کی طرف گامزن ہوسکے۔ یہ ہدایات انہوں ای ٹرانسفر پالیسی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں محکمہ اعلیٰ تعلیم کے افسران نے شرکت کی صوبائی وزیر کو اجلاس میں ای ٹرانسفر پالیسی پر اب تک ہونے والے کام کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ای ٹرانسفر پالیسی کے سافٹ ویئر کا بھی بغور جائزہ لیا گیا اور اس پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔۔ انہوں نے کہاکہ ای ٹرانسفر سے نظام میں انسانی مداخلت ختم اور سارا سسٹم آٹومیٹک ہوجائیگا،
پشاور سے مزید