پشاور (وقائع نگار)شہد کی مکھیوں کے عالمی دن سے متعلق آل پاکستان بی کیپرز، ایکسپورٹرز اینڈ ہنی ٹریڈر ایسویسی ایشن کے زیر اہتمام پاک نٹرنیشنل شہدمارکیٹ سے جی ٹی روڈ پشاور تک ریلی نکالی گئی ریلی میں یونین صدر سلیم خان،سینئرنائب صدر شیخ گل بادشاہ،جنرل سیکرٹری شیرزمان مومنداورر ایگریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ترناب فارم کے انٹومالوجسٹ محمد یونس خان سمیت دکانداروں،مگس بانوں اور دیگر افسران نے شرکت کی شرکا نے شہد کے مکھیوں کی اہمیت اور فصلو ں پر اسکے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ مکھیوں کو تحفظ دینے کے ساتھ ساتھ اسے مکھی دوست اور صاف ماحول دینا چاہیے جنگلا ت کی کٹائی کو روک کر نئے درخت لگانےچاہیے