• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور شہر اور مضافاتی علاقوں میں ظالمانہ لوڈشیڈنگ ،عوام کا جینا حرام

پشاور (وقائع نگار)صوبائی دارلحکومت پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہا بیشتر علاقوں میں گھنٹوں ظالمانہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شدید گرمی میں عوام کا جینا حرام کر کے رکھ دیا شہریوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر فوری بجلی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنیکا مطالبہ کردیاہے اندرون شہر سمیت نوتھیہ،تاج آباد،مومن ٹاؤن اور ملحقہ سمیت نواحی علاقوں میں بد ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس نے شہریوں کی چیخیں نکال کے رکھ دی جبکہ گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ کے باعث بیشتر علاقوں میں گھروں اورمساجد میں پانی ناپید ہو چکا ہے جبکہ شدید گرمی کی باعث گھروں میں بچوں،خواتین، بوڑھوں اور بیماروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے شہریوں نے صوبائی حکومت کے دعوؤں کے باوجود بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہونگے
پشاور سے مزید