• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کے لئے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے، بائیڈن

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی جامعات میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر پھیلنے والےاحتجاج پر صدر بائیڈن نے احتجاج کو تشدد سے پاک رکھنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہاکہ وہ عدم تشدد پر مبنی احتجاج کی حمایت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی شنوائی ہونا چاہیئے اور وہ ان کی سنیں گے ۔ وہ بعد ازاں مور ہاؤس میں گریجویشن تقریب سے خطاب کررہ ہے تھے جو پرامن رہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لئے کام کررہے ہیں ۔ انہوں نےغزہ میں فوری جنگ بندی پرزور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ دیرپا امن کیلئےفلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید