• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، فائرنگ سے تین سیاحوں سمیت 4 افراد ہلاک

کابل (اے ایف پی ) افغان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جمعہ کو وسطی افغانستان کے مشہور سیاحتی مقام بامیان میں فائرنگ کے نتیجے میں تین غیر ملکی سیاحوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے، ذرائع کے مطابق ہلاک افراد ہسپانوی شہری تھے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعہ کی شام بامیان شہر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک افغان اور تین غیر ملکی شہری ہلاک ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزید چار غیر ملکی اور تین افغان زخمی بھی ہوئے۔

دنیا بھر سے سے مزید