• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں شدید گرمی، نئی دہلی سمیت کئی ریاستوں میں اسکول بند

نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے سبب دارالحکومت نئی دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں اسکول بند کرتے ہوئے گرمیوں کی قبل از وقت چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں درجہ 47.4 ڈگری سینٹی تک پہنچنے اور محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی کے بعد دارالحکومت دہلی میں اسکول بند کردیئے گئے۔ دہلی میں شدید گرمی کے سبب حکومت نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اسکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔بھارت کے محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے ملک میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا انتباہ جاری کیا تھا جہاں پیر کو دہلی کے علاقے نجف گڑھ میں سب سے زیادہ 47.4 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق اس کے علاوہ ریاست راجستھان، مدھیا پردیش، پنجاب اور ہریانہ میں بھی حکام نے اسکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔بھارت میں ہر سال موسم گرما میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی لہر آتی ہے جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے اس کی شدت اور دورانیے میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید