• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں سب کچھ ملیا میٹ کردیا، حماس کی شدید مزاحمت

مقبوضہ بیت المقدس، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوجی ٹینکوں اور طیاروں نے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں سب کچھ ملیا میٹ کردیا،جبالیہ سمیت شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کو حماس کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا، شمالی غزہ کے رہائشی پانی اور خوراک سے پھر محروم ہوگئےہیں، اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے 7اکتوبر کے بعد سے حماس کی قید میں موجود 3اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں، حماس نے اسرائیلی فوج کے دعوے پر شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے ، حماس نے صیہونی فوج کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا واحد راستہ مکمل جنگ بندی ہے ،حماس نے کہا کہ دشمن اپنے قیدیوں کی بے جان لاشوں کے علاوہ کچھ حاصل نہیں کرسکتا۔ تفصیلات کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے وسط میں اسرائیلی بلڈوزر نے بازاروں، دکانوں، مکانات اور خیموں کو تہس نہس کردیا جبکہ طیاروں سے خوفناک بمباری جاری ہے ۔

دنیا بھر سے سے مزید