• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کی امریکی مشیر قومی سلامتی سے ملاقات، اسٹریٹجک معاہدوں کا جائزہ

ریاض (اے ایف پی، جنگ نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک معاہدوں کے حتمی مسودوں کا جائزہ لیا گیا، دونوں رہنمائوں کی غزہ جنگ کو فوری روکنے پر اتفاق، انسانی بنیاد پر عالمی امداد کی فراہمی پر زور ، ملاقات میں دو ریاستی حل کی جانب دونوں ممالک کے درمیان اب تک ہونے والے پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔ سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کی ملاقات سعودی عرب کے مشرقی شہر ظہران میں ہوئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان اور جیک سلیوان نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک معاہدوں کے حتمی مسودوں کا جائزہ لیا، جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ ان معاہدوں کو ریاض کی جانب سے اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے لئے واشنگٹن کی کوششوں کا حصہ سمجھا جارہا ہے، جو غزہ میں اسرائیلی حملے کے بعد سے پیچیدہ ہوئیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جیک سلیوان دورہ سعودی عرب کے بعد غزہ تنازع پر بات کرنے کے لئے اسرائیل بھی جائیں گے۔ یاد رہے کہ بائیڈن انتظامیہ کچھ عرصے سے اس کوشش میں ہے کہ سعودی عرب، واشنگٹن کے ساتھ مضبوط سکیورٹی تعلقات کے بدلے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاہدہ کرے۔

دنیا بھر سے سے مزید