• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دکان میں دھماکا‘ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے‘ 2 جاں بحق‘ 6 زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )میٹھادر کے علاقے میں واقع جنریٹر مارکیٹ میں دکان کے اندر پراسرار دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقارت کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے حادثہ رونما ہوا‘ایس ایچ او میٹھادرکے مطابق دکان میں گیس سلنڈریا لیکج کے ثبوت نہیں ملےجبکہ بم ڈسپوزل یونٹ نے بتایاکہ بتایا کہ ملبے سے ایک 14 کلو کا خالی گیس سلنڈر ملا ہے جس کا وال کھلا ہوا تھا۔تفصیلات کے مطابق میٹھادر تھانے کی حدود شاہراہ لیاقت چیمبر آف کامرس کے قریب جنریٹر مارکیٹ میں واقع دکان میں زوردار دھماکا ہوا ،دھماکے کی آواز کافی دور تک سنی گئی۔دھماکے کے باعث دکان کے ملبے تلے متعدد افراد دب گئے جبکہ دکان میں آگ بھی لگ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے ایک شخص کی لاش اور سات زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج ایک اور شخص نے دم توڑ دیا جبکہ زخمی ہونے والے دیگر افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ گیس کی کوئی لائن وہاں موجود نہیں ہے جبکہ گیس سلنڈر بھی دکان میں موجود نہیں تھا۔انہوں نے بتایا کہ دکان میں رکھے جنریٹر میں عموماً پٹرول ہوتا ہے اور ممکنہ طور پر ایسا ہو سکتا ہے کہ جنریٹر میں کافی عرصے سے پٹرول تھا اور اس کی وجہ سے گیس بنی ہو اور جیسے ہی جنریٹر اسٹارٹ کیا گیا ہو اس میں دھماکہ ہوا اور پٹرول کی وجہ سے آگ لگی۔
اہم خبریں سے مزید