• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف چونترہ کے علاقہ ڈھولیال میں سپردخاک

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) شہید کانسٹیبل اسماعیل رؤف کو چونترہ کے علاقہ ڈھولیال میں نماز جنازہ کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا،راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ اسماعیل رؤف گزشتہ روز مری روڈ پر نامعلوم کارسوار ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوئے تھے۔ اس سے قبل منگل کی صبح شہید کانسٹیبل کی نمازجنازہ پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی۔ اسماعیل رؤف نے سوگواروں میں والدہ، بیوہ اور دو بیٹوں کو چھوڑا ہے۔
اسلام آباد سے مزید