• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں کی فلاح و بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہے: وزیرِ اعلیٰ کے پی

وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو
وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو

وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل حل کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 علی امین گنڈاپور نے یومِ مزدور پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی ترقی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ محنت کش طبقہ حکومت کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔

دوسری جانب گورنر خیبر پختون خوا غلام علی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مزدور طبقہ کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ محنت کش کسی بھی مہذب معاشرے کا قابلِ احترام طبقہ ہیں، مزدوروں کی ضروریاتِ زندگی پوری کرنا حکومت کے فرائض میں شامل ہے۔

غلام علی نے یہ بھی کہا ہے کہ موجودہ حکومتیں مزدوروں کی ترقی و خوش حالی کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید