• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روف حسن حملے کے ذریعے پارٹی رہنماؤں کو پیغام دیا گیا ہے، بیرسٹر علی ظفر


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ روف حسن پر حملے کے ذریعے پارٹی رہنماؤں کو پیغام دیا گیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر علی ظفر اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے شرکت کی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ رؤف حسن پر حملہ کرکے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پیغام دیا گیا ہے کہ اگر آپ پریس کانفرنس کریں گے یا پی ٹی آئی کی ترجمانی کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہتک عزت بل پر صحافی کہہ رہے ہیں اور پی ٹی آئی کا بھی یہی موقف ہے کہ یہ کالا قانون ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ میں نے ہتک عزت بل دیکھا ہے صحافیوں اور پی ٹی آئی کا موقف درست ہے، اس بل میں ثبوت کا سارا وزن اس پر ہے جس کے خلاف کیس ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بل کے مطابق کیس کا فیصلہ کرنے والے بھی حکومت کے تعینات کردہ جج ہوں گے، جس نے بھی یہ قانون بنایا ایسا ہتھیار چاہتا ہے کہ خاص شخصیات کے خلاف بات نہ ہو۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے یہ بھی کہا کہ اس قانون میں ہتک عزت کی تشریح اتنی وسیع کردی گئی کہ موقف پر بھی ہتک عزت کا کیس ہوسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید