پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن کا گزشتہ روز بھی خواجہ سراؤں سے آمنا سامنا ہوا تھا۔
جیو نیوز نے رؤف حسن اور خواجہ سراؤں کے گزشتہ روز کے آمنے سامنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رؤف حسن گزشتہ شام 7 بج کر 48 منٹ بلیو ایریا میں ٹی وی کے دفتر سے باہر نکلے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے 3 خواجہ سرا پہلے سے پارکنگ میں موجود ہیں، پارکنگ میں موجود تینوں خواجہ سراؤں کو رؤف حسن کے پاس جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
خواجہ سرا رؤف حسن کے ساتھ ان کی گاڑی تک گئے، رؤف حسن اس دوران گاڑی میں بیٹھ کر چلے جاتے ہیں۔