• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیمنٹ بیگز پر ایکسپائر ڈیٹ لازمی ظاہر کرنے کی تجویز

سیمنٹ بیگز پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری ڈیٹ لازمی ظاہر کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سیمنٹ بیگز پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ لازمی ظاہر کرنے کی تجویز پاکستان اسٹینڈر اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کو بھیجے گی۔

سی سی پی کے اعلامیے کے مطابق وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی یہ تجویز پی ایس کیو سی اے کی تکنیکی کمیٹی کو غور و خوض کےلیے بھیجی جائے گی۔

سی سی پی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ تجویز سے متعلق فیصلہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک میٹنگ میں ہوا، جس میں پی ایس کیو سی اے کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔

سی سی پی کے اعلامیے کے مطابق سیمنٹ بیگز پر مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری تاریخ کی عدم موجودگی کا انکشاف کمپٹیشن ایکٹ 2010 کے سیکشن 10 کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید