• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید عارف جان محمد حسنی بلوچ قوم کے اتحاد کے علمبردار تھے، مقررین

کوئٹہ(پ ر) شہید سردار عارف جان محمد حسنی کی 32 ویں برسی کوئٹہ، بلوچستان کے مختلف اضلاع جھاؤ ضلع آواران، چاغی، دالبندین، خاران، واشک، خضدار، نصیر آباد، پنجگور، حب چوکی، قلات، مستونگ، نوشکی، سندھ کے ضلع نواب شاہ، لاڑکانہ، شہداد کوٹ اور ایران کے شہر زاہدان اور خلیجی ممالک میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی کوئٹہ میں تعزیتی جلسہ مکران ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں بلوچستان کے سیاسی و قبائلی عمائدین، بزرگ و نوجوان، اور بیوروکریسی و مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ،محمد حسنی قبیلہ کے سربراہ و پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار شہباز خان محمد حسنی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہید کے فلسفہ فکر ایک جہد اور اتفاق و یگانگت کا نام ہے ان کا وژن بلوچستان کے عوام کیلئے ایک کھلی کتاب کی مانند ہے تعزیتی جلسہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء و رہبر معظم سردارز ادہ میر علی حیدر جان محمد حسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید سردار عارف جان محمد حسنی کا فلسفہ فکر اور نظریہ صرف اور صرف بلوچ قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے حقوق کا حصول تھا اور یہی وژن ان نادیدہ قوتوں کو برداشت نہ ہوا اور یہی وجہ ان کی شہادت کا سبب بنا وہ مزدوروں کے علمبردار، حمایتی اور ان کا حقوق کا ایک متحرک آواز تھے، اس موقع پر صوبائی صدر پی ایم ایل ن شیخ جعفر خان مندوخیل،ایم پی اے آواران خیر جان بلوچ، قاضی عبد الحمید شیرزاد ،سردارزادہ میر عارف جان محمد حسنی ، ایم پی اے بیلہ نوابزادہ میر زرین خان مگسی، سردارزادہ میر بلال جان محمد حسنی، ماسٹر انور شاہوانی ، حاجی میر فاروق محمد حسنی،شفقت انور شاہوانی ، میر اکبر محمد حسنی، میر مسلم اکبر محمد حسنی، غلام نبی محمد حسنی پی ایس ٹو سردارزادہ میر علی حیدر جان محمد حسنی، نائب مصطفیٰ محمد حسنی، کامریڈ میر حنیف محمد حسنی، ڈاکٹر دوست محمد حسنی، ڈاکٹر فتح محمد محمد حسنی، ملک فتح محمد محمد حسنی، شاکر محمد حسنی و دیگر نے کہاکہ شہید سردار عارف جان محمد حسنی جیسی انمول شخصیات صدیوں میں بھی پیدا نہیں ہوتیں ۔
کوئٹہ سے مزید