• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیرِاعلیٰ کے مسلمان ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر زائرہ وسیم کا سخت ردِعمل

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے ایک سرکاری تقریب کے دوران مسلمان خاتون ڈاکٹر کا حجاب ہٹانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔

 یہ تعصبانہ واقعہ ایک حکومتی تقریب کے دوران پیش آیا جہاں بہار کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹرز کو سرٹیفکیٹ دے رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ پہلے خاتون ڈاکٹر کو حجاب ہٹانے کا اشارہ کرتے ہیں اور اس سے پہلے کہ خاتون ڈاکٹر کوئی ردِعمل ظاہر کرتیں وزیرِ اعلیٰ ہاتھ بڑھا کر اِن کا حجاب نیچے کر دیتے ہیں۔

اس واقعے پر سابق بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

زائرہ وسیم نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بہار کے وزیرِ اعلیٰ کے اس عمل کو خواتین کی توہین اور ذاتی حدود کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اقتدار اور طاقت کسی کو یہ حق نہیں دیتی کہ وہ کسی عورت کے وقار اور حیا کو مجروح کرے۔ 

زائرہ وسیم نے وزیر اعلیٰ سے متاثرہ خاتون سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بہار پر سیاسی حلقوں میں بھی اس نیچ حرکت کے بعد شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ 

کانگریس نے اس عمل کو شرمناک قرار دیا ہے جبکہ راشٹریہ جنتا دل نے وزیراعلیٰ کے رویے اور ذہنی حالت پر سوالات اٹھائے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید