• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمنز کو پانچویں ٹی 20 میں شکست، سیریز ویسٹ انڈیز جیت گیا


کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈیز کی خواتین نے جمعے کو نیشنل بنک اسٹیڈیم میں پانچویں ٹی 20 میں پاکستان کوہرا کر سیریز 4-1 سے جیتلی۔ ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز نے 0-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جمعے کو پاکستان نے 8 وکٹ پر 134 رنز بنائے۔ سدرا امین نے ، منیبہ علی 25 اور عائشہ ظفر نے 22 رنز بنائے۔ فاتح ٹیم نے دو وکٹ پر ہدف پورا کرلیا، کپتان ہیلی میتھوز 78رنز بناکر آؤٹ ہوئیں، شیمین کیمبل نے 33رنز ناٹ آؤٹ بنائے ۔ منیبہ علی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں ہزار رنز مکمل کر لیے۔

اسپورٹس سے مزید