• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممبئی کے کالج میں حجاب اور برقع پر پابندی عائد، طالبات کا احتجاج

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی کے چیمبور کالج نے طالبات کے حجاب کرنے اور برقع پہننے پر عائد پابندی میں توسیع کردی، بھارتی میڈیا کے مطابق کالج میں گزشتہ برس اگست میں سیکنڈری سیکشن میں یہ پابندی عائد کی گئی تھی تاہم اب گریجویٹ سیکشن میں بھی حجاب کرنے اور برقع پہن کر آنے پر پابندی ہوگی، طالبات کا احتجاج ۔اس مہینے کے آغاز میں ہی کالج نے ایک ’ڈریس کوڈ‘ متعارف کرایا تھا جس میں دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ مذہبی اہمیت کے حامل لباس اور اشیاء کو ‘ظاہر کرنے’ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔طالبات کے احتجاج کے بعد کالج انتظامیہ نے انہیں احاطے میں داخل ہونے کی اجازت دی لیکن کلاس رومز میں داخل ہونے سے پہلے حجاب اور برقع اتارنا لازمی ہوگا۔

دنیا بھر سے سے مزید