• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم، 8 افراد زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )جناح اسپتال میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں طلبہ سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کی حدود جناح اسپتال فزیو تھراپی کالج میں ہفتہ کو دو طلبہ تنظیموں پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن اور اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا۔اس دوران کالج میدان جنگ بن گیا۔ تصادم کے نتیجے میں ہینڈ پنچ ڈنڈے ،پتھر،لوہے کے راڈ لگنے سے طلبہ سمیت 8 افراد زخمی ہوئے واقعہ کے بعد اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکنوں نے شاہراہ فیصل سے متصل واقع صدر تھانے کے باہر احتجاج کیا جس کے باعث شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید