• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقراء عزیز کی پیدائش پر والدہ خوش کیوں نہیں تھیں؟

اقراء عزیز--- فائل فوٹو
اقراء عزیز--- فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ اقراء عزیز کا کہنا ہے کہ جب میں پیدا ہوئی اس وقت امی کو امید تھی کہ بیٹا ہو گا، جس کی وجہ سے وہ خوش نہیں تھیں لیکن آج وہ مجھ سے سب سے زیادہ محبت کرتی ہیں۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اقراء عزیز کے ماضی میں دبے گئے ایک انٹرویو کا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔

وائرل ویڈیو میں اداکارہ اپنی پیدائش کے وقت والدہ کے جذبات سے متعلق ایک قصہ سنا رہی ہیں جو ان کی والدہ نے انہیں سنایا تھا۔

اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ بتایا کرتی ہیں کہ جب وہ پیدا ہوئیں تو انہیں امید تھی کہ پہلی بیٹی کے بعد بیٹا ہو گا اور نرس آ کر کہے گی کہ ’مبارک ہو آپ کا بیٹا ہوا ہے‘، لیکن میں آ گئی، جس پر امی کو کوئی خوشی محسوس نہیں ہوئی اور انہوں نے نرس سے کہا کہ ’اچھا ٹھیک ہے‘۔

اقرا عزیز کے مطابق یہ باتیں مجھے امی نے خود ایکٹنگ کر کے بتائی ہیں۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امی یہ بھی بتاتی ہیں کہ جب میری آپی (بڑی بہن) پیدا ہوئی تھیں تو وہ بہت صحت مند اور بڑی تھیں جس کی وجہ سے انہیں گود میں لینے میں امی کو مشکل ہوتی تھی لیکن میں بہت چھوٹی تھی، امی کے مطابق میں مرغی کی ایک ٹانگ کے برابر تھی۔

اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ابھی میرا قد اتنا چھوٹا ہے تو اس وقت اندازہ لگا لیں کہ میں کتنی چھوٹی ہوا کرتی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امی اس بات پر بہت خوش تھیں کہ وہ باآسانی مجھے گود میں اُٹھا کر ہر جگہ گھوم سکتی ہیں، یہی وجہ تھی کہ بڑی بہن کے مقابلے میں مجھے امی کی توجہ، پیار اور محبت زیادہ ملی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید