• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات، پولیس اہلکاروں کی ’چھیڑچھاڑ‘، خواجہ سراؤں کا تھانے پر دھاوا

گجرات (نمائندہ جنگ)گجرات میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے مبینہ چھیڑ چھاڑ پر خواجہ سراؤں نے تھانہ صدر کھاریاں پر دھاوا بول دیا اور توڑ پھوڑ کے بعد 2اہلکاروں کو یرغمال بنا کر سڑکوں پر لے آئے، اور جی ٹی روڈ بلاک کردی، آئی جی کا نوٹس، دو اہلکار معطل، مقدمہ درج۔

 تھانہ صدر کھاریاں پر مشتعل خواجہ سراؤں نے دھاوا بول کر اس کی اینٹ سے اینٹ بجادی، خواجہ سرا پتھراؤ اور توڑپھوڑ کے بعد تھانے کے فرنیچر کو گھسیٹ کر باہر لے آئے۔

احتجاجاً جی ٹی روڈ بلاک کر دی اور پولیس تشدد کیخلاف شدید احتجاج کیا۔

ملک بھر سے سے مزید