اسلام آباد (خبر نگار) سائفر کیس میں سزاوں کیخلاف بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی اپیلوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گیچیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔ ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ آج بھی اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔ گزشتہ سماعت کے دوران عدالت کے استفسار پر انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں اپنے دلائل مکمل کرنے میں مزید پانچ گھنٹے لگیں گے۔واضح رہے کہ سائفر کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کیسزا سنائی تھی جس کیخلاف انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔