• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نے ’اونروا‘ کے سربراہ کو پھر غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا

فوٹو بشکریہ رائٹرز
فوٹو بشکریہ رائٹرز

اسرائیلی فوج نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اونروا کے سربراہ فلپ لازا رینی کو ایک مرتبہ پھر غزہ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ 

العربیہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایک ہی ہفتے میں دوسری مرتبہ اونروا کے سربراہ کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے اونروا بے گھر فلسطینیوں اور ان کے بچوں کو مختلف شعبوں میں انسانی بنیادوں پر امداد دینے کے لیے قائم کیا گیا جس مین 30000 کارکن کام کر رہے ہیں اور 13000 کارکن صرف غزہ کے فلسطینیوں کی مدد کے لیے تعینات کیے گئے ہیں۔

العربیہ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کیے گئے پیغام میں فلپ لازا رینی نے لکھا کہ میں نے غزہ میں امدادی ذمے داری انجام دینے والے اپنے کارکنوں کے ساتھ وقت گزارنے کا پروگرام بنایا تھا تاہم انہوں نے ایک ہی ہفتے میں دوسری بار مجھے غزہ میں داخل نہیں ہونے دیا۔

یاد رہے کہ اونروا کے سربراہ فلپ لازا رینی نے اپنے پیغام میں اسرائیل کا نام نہیں لکھا، اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ امریکا اور مغربی دنیا میں اسرائیلی اقدامات کی مذمت کو بھی اسرائیل کی طرح ’یہود دشمنی‘  قرار دیا جا رہا ہے۔

العربیہ کے مطابق جب سے اسرائیل نے غزہ پر اپنی جاری جنگ مسلط کی ہے اونروا چیف کو کم از کم چوتھی بار غزہ میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید