صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور دیگر صوبائی وزراء نے کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے ملاقات میں صوبائی وزراء میر صادق عمرانی، علی مدد جتک، میر ظہور بلیدی، سردار عبد الرحمان کھیتران موجود تھے۔
میر سلیم کھوسہ، فیصل جمالی، علی حسن زہری، قائم مقام اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ اور رکن صوبائی اسمبلی و سینئر رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی نواب ثناءاﷲ زہری بھی ملاقات میں شریک تھے۔